ETV Bharat / international

نیوزی لینڈ حملہ: سلامتی کونسل کی مذمت

نیوزی لینڈ میں جمعہ کے روز دو مساجد میں فائرنگ میں 49 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔

Newzeland mosque attack
author img

By

Published : Mar 16, 2019, 10:00 AM IST

Updated : Mar 16, 2019, 11:36 AM IST

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

ان حملوں میں 49 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرہ خاندانوں اور نیوزی لینڈ حکومت سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

سلامتی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت مند ہونے کیلئے دعاگو ہیں۔

کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کی قابل مذمت کارروائیوں کے لئے مجرموں، تنظیموں، مالیاتی معاونین اور اسپانسرز کو ذمہ دار ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے دائرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا اور تمام ممالک سے نیوزی لینڈ کی حکومت اور اس سلسلے میں دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال طور پر تعاون کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے دوبارہ کہا کہ کہ دہشت گردی کی تمام شکل اور اظہار بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے سب سے زیادہ سنگین خطرات میں سے ایک ہے اور تمام ممالک سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے خطروں سے نمٹنے کے لئے تمام قسم کی جنگ سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Mar 16, 2019, 11:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.