ETV Bharat / international

گوٹریس نے امن فوجیو ں کے قتل کی مذمت کی - انٹونیو گتریس کی مذمت

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان اسٹیفن دجارك نے اس سلسلے میں ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔

گوٹریس نے امن فوجیو ں کے قتل کی مذمت کی
گوٹریس نے امن فوجیو ں کے قتل کی مذمت کی
author img

By

Published : May 11, 2020, 4:22 PM IST

جاری بیان کے مطابق گوٹریس نے کہا ہے کہ امن فوجیوں پر حملہ کرنے والے لوگ بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی مجرم ہیں ۔ انہوں نے مالی انتظامیہ سے بات کی اور حملہ آوروں کی اب تک شناخت نہیں ہونے پر تشویش ظاہر کی۔

بیان کے مطابق سکریٹری جنرل نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے اقوام متحدہ کو امن اور استحکام برقرار رکھنے اور مالی کے عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے اپنے عز م سے نہیں روک سکیں گے۔

انہوں نے اس حملے میں مارے گئے امن فوجیوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.