محترمہ ماریا نے محترمہ سوراج کو یاد کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ ایک غیر معمولی خاتون تھیں، جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت کے لئے وقف کر دی تھی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے محترمہ سوراج کے خاندان، حامیوں اور مداحوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
محترمہ ماریا نے ٹویٹ کیا: 'سشما سوراج کے انتقال کی خبر ملنے سے دکھی ہوں، وہ ایک غیر معمولی خاتون تھیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت کے لئے وقف کر دی۔ بھارت کے دورے کے وقت مجھے ان سے ملنے کا اعزاز حاصل ہوا۔'
محترمہ سوراج کا منگل کی رات دارالحکومت دہلی کے ایمس میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ 67 سال کی تھیں۔ ان کے خاندان میں شوہر سوراج کوشل اور ایک بیٹی بانسری سوراج ہیں۔
محترمہ سوراج کی آخری رسومات آج شام لودھی روڈ پر واقع برقی شمشان گھاٹ میں ادا کی جائے گی۔