سلامتی کونسل کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سفیر سلمے نے کہا کہ لیبیا کے متعلقہ ملکوں اور علاقائی تنظیموں کے نمائندوں، جن میں سے کچھ براہ راست یا بالواسطہ طور پرلڑائی پر زور دے رہے ہیں وہ برلن کانفرنس میں متفق ہونے کے بعد لیبیا کے اندرونی معاملوں میں مداخلت نہ کریں۔
یہ کانفرنس گزشتہ 19 جنوری کو منعقد ہوئی تھی اس کانفرنس میں ان افراد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعہ لیبیا میں قیام امن کے لئے فوجی، معاشی اور سیاسی میدان میں کام کرنے پر اتفاق کیا۔
سلمے کے مطابق کانفرنس کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا، لیکن حالیہ پیش رفت کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ یہ صرف برائے نام کے لیے تھا۔