ETV Bharat / international

Russia Attacks Ukraine: یوکرین نے روس کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا ہے

کیف نے کریملن کی ان تجاویز کی تردید کی ہے کہ وہ روس کے ساتھ جنگ ​​بندی پر بات چیت سے انکار کر رہا ہے لیکن کیف کا کہنا ہے کہ وہ روس کے الٹی میٹم یا ناقابل قبول شرائط کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔Russia Attacks Ukraine

یوکرین کے صدر ولادومیر زیلینسکی
یوکرین کے صدر ولادومیر زیلینسکی
author img

By

Published : Feb 26, 2022, 11:01 PM IST

یوکرین کے صدر ولادومیر زیلینسکی کے دفتر کے سربراہ میخائل پوڈولیک نے کہا ہے کہ یہ غلط ہے کہ یوکرین نے روس کے ساتھ مذاکرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا کہ روس نے ’ناقابل قبول شرائط اور الٹی میٹ مطالبات‘ رکھے ہیں۔Russia Attacks Ukraine

ادھر، روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ مسٹر پوتن نے مذاکرات کی پیشکش کے بعد روسی فوج کو آگے بڑھنے سے روکنے کا حکم دیا تھا لیکن یوکرین نے انھیں منع کر دیا، اس لیے حملہ پھر سے شروع کر دیا گیا۔

پوڈولیک نے کہا،’یوکرین نے یقینی طور بات چیت سے انکار نہیں کیا۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ابھی تک مذاکرات نہیں ہوئے۔ یوکرین اور صدر زیلنسکی واضح طور پر روس کی جانب سے کسی بھی ناقابل قبول شرائط یا الٹی میٹم مطالبات کو مسترد کرتے ہیں‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.