برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ ’اگر آپ جمعہ کو سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد پر نظر ڈالیں گے تو نئے کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے، لیکن اس کی رفتار کم بھی ہو رہی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم سبھی کو کیسے نئے ضابطوں کا عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے'۔
انہوں نے بتایا کہ '8 مارچ سے اسکولز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی‘۔
یہ بھی پڑھیں: 'دنیا بھر میں سات ہفتے بعد کورونا کیسز میں پھر سے اضافہ'
انہوں نے کہا کہ ’پہلی بار برازیل کے ماناؤس میں پائے گئے کورونا کے نئے اسٹرین کے چھ کیسز برطانیہ میں پائے گئے ہیں۔ ان میں سے تین کیسز اسکاٹ لینڈ اور تین انگلینڈ میں پائے گئے ہیں۔ ان میں سے پانچ افراد کو ہوم آئیسولیشن کیا گیا ہے۔ ہم احتیاط کے طور پر ساؤتھ لیسٹر شائر میں سرج ٹیسٹ کر رہے ہیں اور میں سبھی سے محتاط رہنے کی درخواست کرتا ہوں‘۔
یو این آئی