ETV Bharat / international

برطانیہ میں ویکسین کی تین خوراک دینے کا فیصلہ - UK To Offer Third Covid Shot

برطانوی حکومت نے کہا کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ غیر محفوظ لوگوں کو وائرس کے خلاف تحفظ بڑھانے کی غرض سے، موسمِ سرما سے قبل ستمبر سے ویکسینز کا تیسرا ٹیکہ لگانے کی پیش کش کی جائے گی۔

UK To Offer Third Covid Shot - A "Booster" - From September

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 2:10 PM IST

کورونا کے 2 ٹیکے لگوانے والوں کے لیے برطانیہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انھیں تیسری ڈوز کی فراہمی کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویکسینیشن کروانے والوں میں کورونا وائرس کے خلاف مدافعت مزید بڑھانے کے لیے برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ لوگوں کو ویکسین کا تیسرا ٹیکہ لگایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ غیر محفوظ لوگوں کو وائرس کے خلاف تحفظ بڑھانے کی غرض سے، موسمِ سرما سے قبل ستمبر سے ویکسینز کا تیسرا ٹیکہ لگانے کی پیش کش کی جائے گی۔

این ایچ ایس کے مطابق پہلی 2 ڈوزز سے پیدا ہونے والی مدافعت کو طوالت دینے، اور وائرس کی متغیر اقسام کے خلاف دفاعی قوت کو بڑھانے کے لیے ویکسین کا اضافی ٹیکہ لگایا جائے گا۔

یہ تیسرا ٹیکہ پہلے جن لوگوں کو لگے گا ان میں معمر افراد کی دیکھ بھال کے مراکز کے رہائشی، 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کا ہر فرد اور فرنٹ لائن طبی کارکنان شامل ہیں۔

اس کے بعد پچاس سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو اور 16 سے 49 سال کی عمر کے اُن لوگوں کو تیسرے ٹیکے کی پیش کش کی جائے گی، جو متاثر ہونے کے بعد شدید بیماری میں مبتلا ہو جانے کے خطرے سے دوچار ہیں۔تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ مذکورہ تیسری ڈوز کے لیے کون کون سی ویکسین استعمال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا بحران کے دوران برطانیہ سے طبی امداد بھارت پہنچی

حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ تیسری ڈوز کا ٹیکہ لگوانے والوں کو انفلوئنزا کا ٹیکہ بھی لگوانا چاہیے، تشویش پائی جاتی ہے کہ کرونا وائرس سے متعلقہ پابندیوں میں نرمی کا یہ نتیجہ بھی نکل سکتا ہے کہ موسمِ سرما میں فُلو لوٹ آئے اور ایک اضافی مسئلہ بن جائے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.