حکومت نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ’’جمعہ کی دوپہر 26 نومبر سے جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، لیسوتھو، ایسواٹینی، زمبابوے اور نمیبیا کو برطانیہ کے سفر کے لئے ریڈ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ ان چھ ممالک سے براہ راست پروازوں پر جمعہ کی دوپہر سے 28 نومبر تک پابندی (UK BansTravel From 6 Nations) رہے گی ‘‘۔
بیان کے مطابق جمعہ سے غیر برطانوی اور آئرش شہریوں، جنہوں نے گزشتہ دس دنوں میں ان چھ افریقی ممالک کا سفر کیا ہے ، برطانیہ میں داخلہ ممنوع ہو گا ۔ جبکہ برطانیہ اورآئرش شہریوں کو 10 دن کے لئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کوویشلڈ کے بعد کوویکسین کو منظوری دے گا
قابل ذکر ہے کہ اس ہفتے کے شروع میں برطانوی سائنسدانوں نے بوٹسوانا میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرن پائے جانے سلسلے میں وارننگ جاری کی تھی ۔ جنوبی افریقہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیبل ڈیزیز نے بعد میں 22 کیسز کی تصدیق بھی کی تھی ۔
یواین آئی