برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت مزید خراب ہونے کے سبب انہیں انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں داخل کیاگیا ہے۔
بورس جانسن کورونا وائرس کا شکار ہیں اور دن بہ دن ان کی طبیعت خراب ہوتی جارہی ہے۔ انہیں کل ڈاکٹروں نے اسپتال میں داخل کیا تھا لیکن آج آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بورس جانسن نے 26 مارچ کو کورونا کی علامت ظاہر ہونے پر خود کو ہوم کورنٹائن کرلیا تھا، لیکن 10 دنوں کے بعد ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی۔
اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جانسن کو جب اسپتال میں داخل کیا گیا تو ان کے کئی سارے ٹیسٹ کیے گئے تھے لیکن ان کی طبیعت بگڑ جانے پر انھیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔
واضح رہے کہ بورس جانسن نے 26 مارچ کو ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا جس میں انھوں نے خود کو کورونا سے متاثر ہونے کی بات کہی تھی۔
اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جانسن کے جلد صحتیا ب ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔