ETV Bharat / international

برطانیہ میں دوبارہ عام انتخابات ہوں گے؟ - وزیر اعظم بورس جانسن

جرمی نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی بغیر کسی معاہدے کے بریگزٹ کے عمل کو روکنے کےلیے کسی بھی طرح کا اقدام کرے گی۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jul 28, 2019, 6:47 PM IST

برطانیہ میں نئے وزیر اعظم بورس جانسن کے انتخاب کو ابھی چند ہی روز گذرے ہیں کہ حزب اختلاف کے رہنما جرمی کاربین نے عام انتخابات کرانے کی بات کہی ہے۔

جرمی کاربین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے عام انتخابات کرائے جاتے ہیں تو وہ حمایت کریں گے۔کیوں کہ حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے۔

برطانیہ میں دوبارہ عام انتخابات ہوں گے؟

ان کا ماننا ہے کہ برطانوی عوام ایک نیا انتخاب چاہتی ہے۔ اس لیے وہ بھی بورس جانسن کے خلاف نئے انتخاب کی حمایت میں ہیں۔

اگر موجودہ حکومت کی جانب سے بریگزٹ بغیر کسی معاہدے کے ہوتا ہے تو لیبر پارٹی ایسے بریگزٹ کے سلسلے میں موجودہ حکومت کی مخالفت کرے گی۔

جرمی نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی بغیر کسی معاہدے کے بریگزٹ کے عمل کو روکنے کےلیے کسی بھی طرح کا اقدام کرے گی۔

واضح رہےکہ سنہ 2016 میں برطانوی حکومت نے یورپین یونین سے نکلنے سے متعلق ملک میں ایک رائے شماری کرائی تھی، جس میں اس بات کو واضح کرنا تھا کہ برطانیہ کو یورپین یونین کا حصہ بنے رہنا چاہیے یا اس سے الگ ہو جانا چاہیے۔

اس رائے شماری میں برطانوی عوام نے بریگزٹ یعنی برطانیہ کا یورپین یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ بعد ازاں اس بات کو یقینی بنایا جانا تھا کہ اگر بریگزٹ ہو گا تو کسی معاہدے کے ساتھ ہو گا یا بغیر کسی معاہدے کے برطانیہ کو یورپین یونین سے الگ کر لیا جائے گا۔

اس سلسلے میں سابق وزیر اعظم ٹریزا مے کی کوشش تھی کہ بریگزٹ کسی معاہدے کے تحت ہو، لیکن پارلیمنٹ کے دیگر ارکان اس بات پر راضی نہیں تھے۔ با الآخر ٹریزا مے کی تمام کوششوں کے باوجود بھی بریگزٹ معاملے میں کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا اور ٹریزا مے کو وزارت عظمی سے استعفی دینا پڑا۔

اب جب کہ 31 اکتوبر کو برطانیہ کو یوپین یونین سے الگ ہو جانا ہے تو یہ دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ نئے وزیر اعظم بورس جانسن کسی معاہدے کے ساتھ بریگزٹ کریں گے یا بغیر کسی معاہدے کے۔

Intro:Body:

article 1

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.