ETV Bharat / international

برطانیہ میں کووڈ پابندیاں ہٹائی گئیں

نئے حکم نامے کے مطابق برطانیہ میں 19 جولائی سے گھروں میں اور ریسٹورنٹس میں کم تعداد میں افراد کے آنے کی پابندی ختم ہوگئی اب جتنے چاہیں لوگ ملاقات کرسکتے ہیں جب کہ ایک میٹر کے سماجی فاصلے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

UK lifts Covid-19 restrictions amid anxiety over fresh surge

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 1:07 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاری پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کے سلسلے میں ملک بھر میں عائد لاک ڈاؤن کی بیشتر پابندیاں ختم کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے کورونا وائرس کی مہلک وبا پر قابو پانے کے بعد لاک ڈاؤن کی بیشتر پابندیوں کو ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ نئے حکم نامے کے مطابق برطانیہ میں 19 جولائی سے گھروں میں اور ریسٹورنٹس میں کم تعداد میں افراد کے آنے کی پابندی ختم ہوگئی اب جتنے چاہیں لوگ ملاقات کرسکتے ہیں جب کہ ایک میٹر کے سماجی فاصلے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم کردی البتہ ٹرانسپورٹ سیکٹر نے ماسک کو لازمی قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی اور جنازوں میں لوگوں کی شرکت کی حد بھی ختم ہوچکی ہے، کنسرٹس، تھیٹرز اور اسپورٹس ایونٹس میں شائقین کی حد بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ امبر ٹریول لسٹ میں شامل ممالک جانے کے خلاف گائیڈ لائن حکومت نے واپس لے لی ہے۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس میں ٹیبل سروس کی شرط ختم کی گئی ہے البتہ اوپن ایئر سروس کا خیال اب بھی رکھنا ہوگا جب کہ اسپتالوں اور پاسپورٹ کنٹرول کے علاقے میں پابندی برقرار رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.