برطانیہ میں بورس جانسن کی حکومت نے ملک میں میڈیا قواعد و ضوابط میں رد و بدل کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اسٹریمنگ کمپنیوں کے لیے ضابطے مزید سخت ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’نیٹ فلکس‘، ’ڈزنی پلس‘ اور ’امیزون پرائم‘ جیسی اسٹریمنگ سروسز کو بی بی سی، اسکائی اور آئی ٹی وی کی طرح ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی ملکہ کی پراسرار جائیدادیں
برطانیہ کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے براڈکاسٹرز اور اسٹریمنگ سروسز کے درمیان مسابقت کے مواقع بڑھ جائیں گے، برطانوی حکومت کے اس فیصلہ سے مذکورہ چینلوں پر دکھائے جانے والے اچھے تفریحی پروگراموں اور بہترین فلمیں دکھانے کے لیے مقابلہ آرائی میں بھی تیزی آئے گی۔
(یو این آئی)