برطانیہ نے آج سے متحدہ عرب امارات کی مسافر طیاروں پر پابندی عائد کر دی ہے جس سے دنیا کا مصروف ترین فضائی روٹ بند ہوگیا۔
برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات، برونڈی اور روانڈا کو کورونا وائرس سے احتیاط کے لیے سفری پابندیوں والے ممالک کی فہرست میں شامل کر رہا ہے۔ کیونکہ اسے مزید تیزی سے پھیلنے والے اور ممکنہ طور پر ویکسین کے خلاف بھی مدافعت رکھنے والے وائرس کے پھیلاؤ سے پریشانی کا سامنا ہے جو سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں پایا گیا تھا۔
برطانیہ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اس فیصلے کا مطلب ہے کہ وہ لوگ جو ان ممالک سے سفر کر رہے ہیں ان کو برطانیہ داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ البتہ برطانیہ، آئرلینڈ اور ایسے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو برطانیہ میں داخل ہونے دیا جائے گا جو یہاں سکونت کا حق رکھتے ہیں۔ البتہ ان مسافروں کو ہر صورت خود کو 10 دن کے لیے گھر میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی اور محمد بن زائد النہیان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت
امارات اور اتحاد ایئر ویز نے اپنی ویب سائٹس پر بتایا ہے کہ وہ برطانیہ کے لیے تمام مسافر پروازیں یونیورسل ٹائم کے مطابق دوپہر ایک بجے بند کر دیں گے۔
-
UK flights update: Emirates passenger services between Dubai and all our UK points - Birmingham, Glasgow, London & Manchester have been suspended until further notice. For more info, please visit:https://t.co/Nt3dJcLgRD
— Emirates Support (@EmiratesSupport) January 29, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">UK flights update: Emirates passenger services between Dubai and all our UK points - Birmingham, Glasgow, London & Manchester have been suspended until further notice. For more info, please visit:https://t.co/Nt3dJcLgRD
— Emirates Support (@EmiratesSupport) January 29, 2021UK flights update: Emirates passenger services between Dubai and all our UK points - Birmingham, Glasgow, London & Manchester have been suspended until further notice. For more info, please visit:https://t.co/Nt3dJcLgRD
— Emirates Support (@EmiratesSupport) January 29, 2021
دبئی ایئرپورٹ نے ایک بیان میں مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ اس پابندی کے نافذ ہونے کے بعد جن لوگوں کی فلائٹس پہلے سے طے ہیں، وہ ایئرپورٹ نہ آئیں بلکہ ایئر لائن سے رابطہ کریں۔
برطانیہ کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے اس وقت متحدہ عرب امارت میں موجود برطانوی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ وطن واپس آنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کمرشل پروازوں کا استعمال کریں۔
ایئرلائنز ڈیٹا فراہم کرنے والے ادارے 'او اے جی' کے مطابق، کورونا وائرس کے سبب فضائی سرحدیں بند ہونے کے بعد دبئی سے لندن کا فضائی روٹ جنوری میں دنیا کا مصروف ترین روٹ تھا اور ایک لاکھ 90 ہزار 365 سیٹیں ایک مہینے کے عرصے میں بک کرائی گئی تھیں۔