ETV Bharat / international

برطانیہ ۔ یورپی یونین کے درمیان بریکزٹ کے بعد تجارتی معاہدہ پر دستخط

اس معاہدہ سے برطانیہ، یورپی یونین سے مکمل طور پر علیحدہ ہوجائے گا۔ جس کے بعد یکم جنوری سے یورپی یونین سے بغیر محصولات کے آزادانہ طور پر تجارت جاری رکھے گا۔

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 7:39 AM IST

Breakthrough: UK and EU reach post-Brexit trade agreement
برطانیہ ۔ یورپی یونین کے درمیان بریکزٹ کے بعد تجارتی معاہدہ پر دستخط

آخری تاریخ سے محض ایک ہفتہ قبل برطانیہ اور یورپی یونین نے جمعرات کو ایک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کردیا ہے۔ جس سے نئے برس کے معاشی انتشار کو روکا جاسکتا ہے اور گزشتہ کئی برسوں کے بحران کے بعد نئی معاشی سرگرمیوں کی امید ہے۔

ویڈیو

ایک بار پھر دونوں فریقوں کی جانب سے توثیق کے بعد اس معاہدہ سے برطانیہ، یورپی یونین سے مکمل طور پر علیحدہ ہوجائے گا۔جس کے بعد یکم جنوری سے یورپی یونین سے بغیر محصولات کے آزادانہ طور پر تجارت جاری رکھے گا۔

  • مکمل علیحدگی:

واضح رہے کہ یورپی یونین کے 27 ممالک کے بلاک سے برطانیہ نے مکمل طور پر علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ جس کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2020 ہے۔

نو ماہ تک جاری رہنے والے تناؤ اور اکثر آزمائشی مذاکرات نے بالآخر ایک مثبت نتیجہ برآمد کیا۔

  • کورونا کی نئی شکل کا اثر:

واضح رہے کہ یہ عمل ایک ایسے وقت مکمل کیا گیا ہے کہ جب برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی ایک نئی، بھیانک اور بہت زیادہ متعدی قسم کے ظاہر ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

انگلینڈ میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی اس نئی قسم سے برطانیہ میں کئی افراد ہلاک اور متعدد افراد اس سے متاثر ہیں۔ اسی ضمن میں دنیا کے کئی ممالک نے برطانیہ کے پروازوں کو منسوخ کردیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس معاہدہ پر دستخط کا اعلان کیا، جنھوں نے بہت ہی پرجوش انداز میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر کی۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا کہ 'ہم نے اپنے قوانین اور اپنے مقدر کو واپس لے لیا ہے'۔

  • ایک کامیاب معاہدہ:

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کے مطابق یہ ایک لمبا اور کھٹن راستہ تھا لیکن آخر میں وہ ایک اچھا معاہدہ کرنے میں کامیاب رہے۔

Breakthrough: UK and EU reach post-Brexit trade agreement
یوروپی کمیشن کے صدر اروسولا وان ڈیر لیین بروز 24 دسمبر 2020 کو برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفاتر میں بریکزٹ مذاکرات سے متعلق میڈیا کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں۔

انہوں نے برسلز میں کہا 'یہ ایک منصفانہ اقدام ہے، یہ ایک متوازن معاہدہ ہے اور دونوں فریقوں کے لئے یہ کرنا صحیح اور ذمہ داران اقدام ہے'۔

یہ بات قابل ہے کہ یوروپی یونین کے رکن ممالک، برطانوی اور یوروپی اراکین پارلیمان کو اب بھی معاہدے پر رائے دہندگی کی ضرورت ہے۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ 30 دسمبر کو ووٹ ڈالے گی۔

  • فرانس، جرمنی اور دیگر ممالک کا رد عمل:

فرانس کو طویل عرصے سے معاہدے کے لئے برطانیہ کی مشکل ترین رکاوٹ سمجھا جاتا ہے، اس نے کہا کہ 27 ممالک میں بڑے پیمانے پر مختلف مفادات رکھنے والی غیر معمولی استقامت اپنے آپ میں ایک فتح ہے۔

اینٹی بریکزٹ مظاہرین نے لندن ڈاوننگ اسٹریٹ، گیٹ کے دروازوں پر بڑے سائز کے بلند آواز سے آواز اٹھائی۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک بیان میں کہا 'یوروپی اتحاد اور مضبوطی کا بدلہ چکا ہے'۔

مزید پڑھیں: برطانیہ، یورپی یونین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے کی مدت آج تک

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا کہ 'اتحاد کے نتیجے میں اب ممکنہ طور پر یورپی یونین کی تمام ممالک اس معاہدے کی حمایت کریں گی۔ میں بہت پر امید ہوں کہ ہم یہاں ایک اچھا نتیجہ پیش کر سکتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.