روس کے جزیرے نما یامال میں نوواٹیک کمپنی کے ٹارکوسالینسکوئےگیس فیلڈ میں ہفتے کواچانک آگ لگنے سے دو افراد کی موت ہوگئی۔
روس کی ہنگامی صورت حال کی وزارت نے یہ اطلاع دی ہے۔
وزارت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'نوواٹیک کی پرائیویٹ فائربریگیڈ سروس نے آگ کو بجھا دیا ہے۔کریز اٹھانے والی گاڑی میں آگ لگنےسے دو افراد کی موت ہوگئی اور ایک دیگر جھلس گیا'۔
مزید پڑھیں : ہیلی کاپٹر حادثے میں لاپتہ ہوئے افراد کی لاشیں برآمد
انہوں نے بتایا کہ 'آگ میں تین اور گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔حادثے کے وقت بورہول کا کام بند کردیاگیا تھا۔حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے'۔
نوواٹیک کمپنی 1994 سے ایسٹ ٹارکوسالینسکوئے گیس فیلڈکی ترقی کے کام کررہی ہے۔