ETV Bharat / international

احتجاج کی کوریج پر بیلاروس کی دو خاتون صحافیوں کو سزا

بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ایک عدالت نے احتجاج کی کوریج پر ڈاریہ کلسٹسووا (23) اور قتشیرینا بخوالاوا (27) کو دو برس قید کی سزا سنائی ہے۔

two journalists jailed for covering belarus protest
احتجاج کی کوریج پر بیلاروس کی دو خاتون صحافی کو سزا
author img

By

Published : Feb 18, 2021, 11:04 PM IST

بیلاروس کی ایک عدالت نے دو خواتین صحافیوں کو ملک کے صدر کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا ساتھ دینے، احتجاج کی کوریج کرنے اور عوامی حکم کی خلاف ورزی کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے۔

احتجاج کی کوریج پر بیلاروس کی دو خاتون صحافی کو سزا

انہیں نومبر میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب پولیس نے منسک میں ایک اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ دیا تھا جہاں سے وہ ایک احتجاج کا سلسلہ چلا رہی تھیں اور ان پر 'عوامی حکم کی خلاف ورزیوں کے ساتھ منظم اقدامات کرنے' کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

گذشتہ چھ ماہ کے دوران بیلاروس میں 400 سے زیادہ صحافیوں کو نظربند کیا جاچکا ہے۔ ان میں سے کم از کم 10 کو فوجداری الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ حراست میں ہیں۔

two journalists jailed for covering belarus protest
دو خاتون صحافی کو سزا

یہ بھی پڑھیں: اسپین میں جھڑپ، متعدد افراد زخمی، درجنوں گرفتار

بیلاروس میں امریکی سفارت خانے نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور وہ بیلاروس کے حکام پر زور دے رہے ہیں کہ وہ صحافیوں کو ملازمت پر کام کرنے پر قانونی کارروائی روک دیں۔

بتا دیں کہ 9 اگست کو ہوئے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کے بعد بیلاروس میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اپوزیشن اور سماجی کارکنان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔

انسانی حقوق کے حامیوں کے مطابق، احتجاج شروع ہونے کے بعد سے 30 ہزار سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ہزاروں افراد کو بے دردی سے مارا پیٹا گیا ہے۔

امریکہ اور یوروپی یونین نے بیلاروس کے عہدیداروں کے خلاف پابندیاں عائد کرتے ہوئے بیلاروس کے انتخابات اور کریک ڈاؤن کا جواب دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.