ETV Bharat / international

فرانس: برفباری کی وجہ سے بند شاہراہ پر ٹریفک بحال

فرانس میں شدید برفباری کی وجہ سے بند شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے، لیکن متاثرہ علاقوں میں اب بھی برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

traffic resumes in france post snowfall
مشرقی فرانس میں برفباری کی وجہ سے بند شاہراہ پر ٹریفک بحال
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 6:37 PM IST

مشرقی فرانس میں شدید برفباری کی وجہ سے بند ایک شاہراہ پر آج سڑک ٹریفک نظام بحال کر دیا گیا ہے، جہاں برف جمع ہونے کی وجہ سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

traffic resumes in france post snowfall
مشرقی فرانس میں برفباری کی وجہ سے بند شاہراہ پر ٹریفک بحال

مقامی افسران نے بتایا کہ شدید برفباری کی وجہ سے ہنگامی حالات پیدا ہونے کے بعد منگل کو مشرقی این محکمے میں اے 40 موٹروے پر ٹریفک کو روک دیا گیا تھا۔ یہ سڑک میکان اور جینیوا کو جوڑتی ہے۔ برفباری کی وجہ سے تقریباً دو ہزار گاڑیوں کے پھنسنے کی رپورٹ تھی۔ اس سے پڑوسی محکمے ساوئی اور ہاؤتے-ساوئی بھی متاثر ہوئے تھے۔

محکمہ نے ٹویٹ میں بتایا کہ ’برفباری کی وجہ سے پھنسے ہوئے آخری موٹر ڈرائیور بھی سڑک پر لوٹ آئے ہیں۔ فوج، فائربریگیڈ، ریڈ کراس کے رضاکاروں، میونسیپل کارپوریشن کے افسران اور ان کے حامیوں اور مدد کے لیے علاقائی ایجنٹوں کا شکریہ‘۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی ایوان نے ٹرمپ کو ہٹانے کے لیے 25 ویں ترمیم کی منظوری دے دی

یونانی وزیراعظم نے انتخابات کے امکانات کو کیا خارج

سڑک ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے، لیکن متاثرہ علاقوں میں برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ قومی موسم سائنس سروس میٹیو فرانس نے برفباری کے خطرات کے پیش نظر ہاؤتے-ساوئی محکمے میں ’اورینج الرٹ‘ جاری کر رکھا ہے۔

ایجنسی کی پیش گوئی کے مطابق، موسم کی ہنگامی صورت حال جمعرات کو بھی جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.