شہر کو توانائی بخشنے والی فیکٹری نے روس کے 'نووسبرسک' میں فیروزہ نما پانی والے جزیرے کو آلودہ کر دیا ہے۔
در اصل جھیل کے نزدیک ہی ایک پاور اسٹیشن ہے جس کی راکھ اور فیکٹری سے نکلنے والے دیگر زہریلی مادے جھیل کے قریب ہی ڈال دیے جاتے ہیں۔
لوگوں کا ماننا ہےکہ ایسا کرنے کی صورت میں جھیل کے پانی کے رنگ اور خوبصورتی کے علاوہ اس کے ماحولیات میں بھی فرق پڑ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاح اس جھیل میں تیرنا پسند نہیں کرتے ہیں۔
وہیں ماہر ماحولیات کے مطابق جھیل کے پانی میں دھات کی بڑی مقدار ہے۔ اس کے علاوہ نقصان دہ اشیاء بھی ہیں جس کے سبب پانی سے الرجی اور کیمیائی ردعمل ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب کمپنی نے جھیل کے ماحولیات پر پڑنے والے کسی بھی طرح کے منفی اثرات سے انکار کیا ہے۔
ایسے میں محکمہ سیاحت کو اس سلسلے میں توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ جھیل کی خوبصورتی کو بحال کیا جا سکے۔