عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 483 افراد ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 28،108 ہو گئی ہے۔
فرانس کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔
فرانس کے اسپتالوں میں 54 افراد کی موت ہوئی جبکہ سینئرز سٹیزن ہومز میں 429 افراد كووڈ-19 سے ہلاک ہوئے۔
فرانس میں کوروناوائرس کے اب تک 1،79،693 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ فرانس میں كووڈ -19 کے 19،361 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے2087 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے اور ان کا انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں علاج کیا جا رہا ہے۔
فرانس نے اپنی سست پڑی ہوئی معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے دو ماہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے کچھ اقتصادی سرگرمیوں شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔
فرانس کے وزیر صحت اولیور ويرن نے کہا ہے کہ 'آئندہ 10 سے 15 دنوں کے دوران صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد ہی آگے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔