یہ واقعہ ہفتہ کے روز ایک پارک میں پیش آیا جس میں ایک چاقو بدست نے حملہ کرکے تین افراد کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا ہے۔ اسے 'بلیک لائیوز میٹر' تحریک سے وابستہ نہیں سمجھا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین افراد نے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ دیا جبکہ دو دیگر افراد کو رائل برکشائر اسپتال لایا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہاہے۔
ٹیمز ویلی پولیس نے ٹوئٹ کیا 'ہم فوربیری گارڈن رڈنگ کے واقعہ سے آگاہ ہیں۔ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور تفتیش کر رہے ہیں۔'
یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے رڈنگ سٹی کے فوربیری گارڈنز پارک میں پیش آیا۔ قانون نافذ کرنے والے افسران نے تصدیق کی ہے کہ واقعہ کے سلسلے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ہوم سکریٹری پریتی پٹیل نے ٹویٹر پر کہا کہ وہ اس واقعے کے بارے میں سن رہی تھیں۔
مسز پٹیل نے لکھا، رڈنگ میں اس واقعے کی رپورٹ گہری تشویش کا باعث ہے۔ میرے خیالات سب کے ساتھ ہیں، پولیس اور ایمرجنسی سروس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔'
قابل ذکر ہے کہ فروری میں پولیس نے جنوبی لندن میں چاقو سے حملہ کرنے والے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔