ETV Bharat / international

اسکاٹ لینڈ ٹرین حادثے میں تین افراد ہلاک - میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ

'تحقیقات کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کی وجہ کیا ہے'۔

اسکاٹ لینڈ ٹرین حادثے میں تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 1:04 PM IST

طوفانی موسم کے بعد شمال مشرقی اسکاٹ لینڈ میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، بدھ کے روز تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس فورس نے بتایا ہے کہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹرین کا ڈرائیور ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ لیکن اس کی باضابطہ شناخت ابھی نہیں ہوئی۔ ایئر ایمبولینسز اور کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹرز نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

اسکاٹ لینڈ ٹرین حادثے میں تین افراد ہلاک

بدھ کو شمال مشرقی اسکاٹ لینڈ میں شدید بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر جانے سے تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق، خیال کیا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

ریل، میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ یونین کا کہنا تھا کہ ٹرین کے کنڈکٹر کے ہلاک ہونےکی بھی خبر ہے۔ تاہم اس کی باضابطہ شناخت ابھی باقی ہے۔ چھ افراد کو اسپتال داخل کردیا گیا۔ جو معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ پولیس کی تحقیقات کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کی وجہ کیا ہے۔ تاکہ یہ یقینی بنایا جسکے کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ کبھی نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ تقریبا ایک مہینہ بارش ہوتی رہی، جس سے بلاشبہ مسائل پیدا ہوئے'۔

طوفانی بارش کے سبب اسکاٹ لینڈ میں سیلاب رونما ہوا۔

بدھ کی صبح نیٹ ورک ریل اسکاٹ لینڈ نے ٹویٹ کرتے ہوئے علاقے میں زمینی تودے گرنے سے خدمات کے متاثر ہونے کا انتباہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بائیڈن نے چوبیس گھنٹوں میں 26 ملین ڈالر جمع کیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.