روس کے دارالحکومت ماسکو کے شہر اوڈینس میں واقع ایک ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سبب کورونا سے متاثر تین مریضوں کی موت ہوگئی۔ ایمرجنسی کی وزارت کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ اوڈینس شہر کے نِکولسکیا ہسپتال میں آکسیجن کی سپلائی رک جانے سے یہاں داخل تین کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔
اس درمیان روس کے ایک ہیلتھ واچ ڈاگ نے کہا کہ اوڈینس ہسپتال میں ہوئے اس حادثے کی تفتیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی شہزادی یوجنی نے بچے کو جنم دیا
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ آکسیجن کی سپلائی 12 منٹ کے لیے رک گئی تھی، لیکن اس کی وجہ سے مریضوں کی موت ہونے کی تردید بھی کی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کی موت ان کی حالت بگڑنے کے بعد ہوئی ہے۔
یو این آئی