سنہ 2018 میں روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران 'فین' پاسپورٹ پر روس جانے والے دو ہزار سے زائد غیر ملکی اب بھی اپنے ممالک واپس نہیں لوٹے اور غیر قانونی طور پر وہیں (روس میں) مقیم ہیں۔
اس بات کا انکشاف روس کے نائب وزیر خارجہ وائی ایوانو نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا 'قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق سنہ 2018 میں فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران روس میں بغیر ویزا کے 'فین' پاسپورٹ کا استعمال کرکے داخل ہوئے دو ہزار سے زائد غیر ملکی شہریوں نے ابھی ملک نہیں چھوڑا ہے۔ دراصل وہ سب اب غیر قانونی مہاجر ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2018 کے دوران روسی حکومت نے ان لوگوں کے لیے ویزا فری داخلے کی پیش کش کی تھی اور جس کے پاس فین پاسپورٹ کھیلوں کے ٹکٹ تھے۔
اس ٹورنامنٹ کے دوران 29 لاکھ غیر ملکیوں سمیت 50 لاکھ سے زائد سیاحوں نے کھیلوں کی میزبانی کرنے والے روس کے 11 شہروں کا دورہ کیا تھا۔