خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے حکومت سے مزید اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے ہزاروں مظاہرین نے ہفتے کے روز پیرس اور فرانس کے دیگر شہروں میں مارچ کیا۔
مظاہرین، جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، نے پیرس میں ایک بڑے بینر کے پیچھے مارچ کیا جس میں لکھا تھا "جنسی ہراسانی اور جسمانی تشدد کو روکو"
یہ مظاہرے فرانس میں اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی خواتین کی تعد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بڑھتے ہوئے غم و غصے کے درمیان ہوئے ہیں۔
خواتین کے حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سال کے آغاز سے اب تک کم از کم 101 خواتین کو ان کے ساتھی یا سابق ساتھی نے قتل کیا ہے جو کہ ہر تین دن میں تقریبا ایک خاتون کے برابر ہے۔
فرانس میں 2017 ء میں کرائے گئے ایک جائزے کے مطابق ملک میں ہر سال دو لاکھ 20 ہزار سے زائد خواتین اپنے پارٹنر کے ہاتھوں جنسی یا جسمانی تشدد کا نشانہ بنتی ہیں
کارکنوں نے ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین کے خلاف تشدد سے لڑنے کے لیے ہر سال 360 ملین ($406 ملین) کے بجائے ایک بلین یورو ($1.1 بلین) مختص کرے۔