ETV Bharat / international

Anti-lockdown Protest: سڈنی میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 1:33 PM IST

بغیر ماسک کے مظاہرین نے سڈنی کے وکٹوریا پارک سے سینٹرل بزنس ضلع کے ٹاؤن ہال تک ہاتھوں میں تختیاں لے کر مارچ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے 'آزادی' اور 'سچائی' کے نعرے بلند کیے۔

Thousands join in protest against Sydney lockdown

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے دوران آسٹریلیا میں نافذ لاک ڈاؤن کے خلاف سڈنی سمیت آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر مارچ کیا۔

آسٹریلیا: سڈنی میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ

بغیر ماسک کے مظاہرین نے سڈنی کے وکٹوریا پارک سے سینٹرل بزنس ضلع کے ٹاؤن ہال تک ہاتھوں میں تختیاں لے کر مارچ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے 'آزادی' اور 'سچائی' کے نعرے بلند کیے۔

سڈنی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، جس میں ماؤنٹ پولیس اور ہنگامی افسران موجود تھے۔ اس دوران پولیس نے متعدد گرفتاریاں کی تصدیق کی ہے۔

یہ احتجاج اس وقت سامنے آیا جب ریاست میں کووڈ-19 کے کیسز پچھلے 24 گھنٹوں میں 163 نئے انفیکشن کے ساتھ ایک اور ریکارڈ تک پہنچ گئے ہیں۔

گریٹر سڈنی میں چار ہفتے قبل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جو اب بھی جاری ہے، رہائشی صرف اس صورت میں گھر چھوڑ سکتے ہیں جب ان کے پاس مناسب وجہ ہو۔

میلبررن میں ہزاروں مظاہرین بغیر ماسک کے "آزادی" کا نعرہ لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکلے۔

وکٹوریہ ریاست کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوتے ہی کچھ مظاہرین مشتعل ہو گئے۔

جمعہ کے روز نیو ساؤتھ ویلز میں 93،000 سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔

کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن نے لوگوں کی مالی حالت خراب کر دی ہے، ایسے میں لوگ حکومت کے خلاف نعرے بلند کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.