ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: روس کا انتباہ، اگر تیسری عالمی جنگ ہوئی تو یہ ایٹمی اور تباہ کن ہوگی - روس یوکرین اپڈیٹ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر یوکرین نے جوہری ہتھیار حاصل کیا تو روس کو حقیقی خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر تیسری عالمی جنگ Third World War ہوئی تو اس میں جوہری ہتھیار بھی استعمال ہوں گے اور یہ جنگ تباہ کن ہو گی۔ russia ukraine war

Russian Foreign Minister Sergei Lavrov
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
author img

By

Published : Mar 2, 2022, 8:12 PM IST

یوکرین اور روس کے درمیان جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ جنگ آج ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ وہیں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا کہ اگر تیسری عالمی جنگ Third World War ہوئی تو اس میں جوہری ہتھیار بھی استعمال ہوں گے اور یہ تباہ کن جنگ ہوگی۔

روس کے سرکاری میڈیا اسپوتنک نے یہ اطلاع دی۔ یوکرین میں بمباری کے درمیان روسی فوج نے یوکرین کے شہر خیرسن پر قبضہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔Russia Ukraine War

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

لاوروف نے کہا کہ اگر یوکرین نے جوہری ہتھیار حاصل کیا تو روس کو حقیقی خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ روس نے گزشتہ ہفتے یوکرین کے خلاف خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل منگل کو لاوروف نے کہا تھا کہ یوکرین کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے پہلے ماسکو سے اجازت درکار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Attacks Ukraine: روس کا مقصد ہمیں مٹانا ہے، یوکرینی صدر

لاوروف نے جنیوا میں ایک اجلاس کو بتایا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کی حکومت کی طرف سے درپیش خطرہ اب پڑوسی ممالک اور عمومی طور پر بین الاقوامی سلامتی کے لیے سنگین ہو گیا ہے، کیونکہ کیف کے حکام اب خود اپنے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، روسی وفد نے بدھ کی شام یوکرین کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج کہا کہ روسی وفد یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

ہمارا وفد بدھ کی رات ان سے بات چیت کرے گا۔ روس کو بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جب روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 24 فروری کو یوکرین کے الگ الگ علاقوں ڈونیٹسک اور لوہانسک کو آزاد جمہوریہ قرار دینے اور یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.