لاروس کی وزارت خارجہ کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو گیا ہے۔
مذاکرات شروع ہونے سے چند لمحے قبل، یوکرین کے صدارتی مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے ماسکو پر زور دیا کہ وہ روسی افواج کے "شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تشدد" کو روکے۔
اس سے قبل یہ بتایا گیا تھا کہ یوکرین اور روس کے وفود کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے (بھارتی وقت 7:30) سے شروع ہوگا، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کے دفتر کے سربراہ کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک اس کی اطلاع دی تھی۔ Ukraine-Russia talks
دونوں فریقوں نے گذشتہ جمعرات کو ہونے والی بات چیت کے دوسرے دور کے دوران شہریوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کے لیے انسانی بنیادوں پر راہداری قائم کرنے کے عارضی منصوبے پر اتفاق کیا تھا، جب کہ پہلے دور کی بات چیت بے نتیجہ رہی تھی۔