ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (World Health Organization) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس (Dr Tedros Adhanom Ghebreyesus ) نے پیر کے روز تمام ممالک سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگانے سے کووڈ-19 کی نئی شکل اومیکرون کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکتا جب تک کہ ویکسینیشن کا کام مکمل نہیں ہوگا۔
سوئزرلینڈ میں واقع ہیڈ کوارٹر میں افریقہ ویکسین مینوفیکچرنگ سے متعلق ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، ٹیڈروس نے کہا کہ ہم نے اکثر زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن پر زور دیا ہے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا، اسرائیل، امریکہ اور جاپان سمیت کئی ممالک نے جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: report on Omicron: اومیکرون: عالمی اقدامات ہی مہلک وبا سے دفاع
بی بی سی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں اومیکرون کا پہلا کیس (first case of omicron) 24 نومبر کو جنوبی افریقہ سے سامنے آیا اور اس نئے وائرس کا نام 'اومیکرون' رکھا اور اسے ' باعث تشویش' بھی قرار دیا تھا۔
(یو این آئی)