ETV Bharat / international

ٹیکہ کاری کے بعد بھی جاری رہے گا کورونا وائرس کا پھیلاؤ

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ایک سینئر افسر نے مستقبل میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کے بعد بھی کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے خطرے کے تعلق سے وارننگ دی ہے۔

The spread of corona virus will continue after vaccination
ٹیکہ کاری کے بعد بھی جاری رہے گا کورونا وائرس کا پھیلاؤ
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 4:50 AM IST

ڈبلیو ایچ او صحت پروگرام کے ایکزیکیٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر مائیکل ریان نے ایک ورچوول پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ دنیا کو اس وائرس کے خاتمے یا ضائع ہونے کے آغاز کو ویکسینیشن کی کامیابی کا پیمانہ نہیں سمجھا جانا چاہئے۔

مسٹر ریان نے کہا ’’یہ کامیابی کا پیمانہ نہیں ہے۔ کامیابی کا پیمانہ اس وائرس کی جان لینے، لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرانے اور ہماری معاشی اور سماجی زندگی کو تباہ کرنے کی صلاحیت کو کم کرنا ہے‘‘۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کی وجہ سے ہم اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی سطح تک نہیں پہنچ پائیں گے۔ اس لئے اس کے پھیلاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر ممالک کو ممکنہ طور پر 2021 تک اس وائرس سے نجات کی توقع نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ میں اب تک ’’ہم نے اس سیارے پر صرف ایک بیماری کا خاتمہ کیا ہے اور وہ چیچک ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سطح پر پہنچنا ہوگا جہاں سے وائرس پر قابو پایا جاسکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.