جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 1284 نئے معاملے سامنے آنے کی وجہ سے اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1.66 لاکھ کے سے تجاوز کرچکی ہے۔
جرمنی کے رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے اس دوران 123 اور لوگوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7119 ہو گئی ہے۔ وہیں جرمنی میں اب تک 1.39 لاکھ سے زیادہ مریض اس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 30.7 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 2.63 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔