کورونا وائرس کے باعث پانچ ماہ بند رکھنے کے بعد پیر کے روز برطانیہ کے لیویزڈن میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیری پوٹر اسٹوڈیو عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
اس دورے میں "ہیری پوٹر" فلموں کو بنانے کے دوران استعمال ہونے والے بےشمار سیٹ، ملبوسات اور پروپس دکھائے گئے ہیں، جن میں ہاگوارٹس کے عظیم ہال، پلیٹ فارم، گلیاں اور گریفائنڈر کامن روم جیسے سیٹ شامل ہیں۔
سیاحوں کے لئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس کے تحت کم لوگوں کو داخلہ دیا جا رہا ہے اور سیٹ کو باقاعدگی سے سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔
یہاں ویزٹ کرنے یہاں تک کہ کیفے یا ریسٹورنٹ میں بیٹھنے کے لئے چہرے پر ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 16 یا اس سے زائد کی عمر کے تمام ویزیٹر کو لازمی طور پر این ایچ ایس جانچ کا ثبوت ٹریس وینو چیک پر دکھانا ہوگا یا وارنر بروس اسٹوڈیو ٹور لندن کے ساتھ اپنی تفصیلات پہلے سے رجسٹر کروانی ہوں گی۔
پوری تفصیلات کے لئے وارنر بروس اسٹوڈیو کی ویب سائٹ دیکھی جا سکتی ہے اور ٹکٹ بک کرائی جا سکتی ہے۔