ETV Bharat / international

ابھی عالمی مسافروں کے بارے میں آخری فیصلہ نہیں ہوا: امریکہ

وائٹ ہاؤس کے کورونا وائرس رسپونس کوآرڈینیٹر جیف جینٹس نے بھی جمعرات کو کہا کہ عالمی سفر پھر سے شروع کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دیگر آپشن پر غور و خوض کیا جارہا ہے۔

عالمی مسافروں کے بارے میں آخری فیصلہ نہیں ہوا

author img

By

Published : Aug 6, 2021, 2:33 PM IST

امریکہ نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کی پوری طرح سے ٹیکہ کاری ہونا ضروری ہے یا نہیں، اس بابت ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے جمعرات کو بہ ضابطہ پریس کانفرنس میں کہا، ’یقینی طور پر اس پر سنجیدہ غور وخوض کیا جارہا ہے، لیکن ابھی یہ پالیسی عمل کے جائزے میں ہے، میں خود اس پر کوئی فیصلہ نہیں کروں گی‘۔

وائٹ ہاؤس کے کورونا وائرس رسپونس کوآرڈینیٹر جیف جینٹس نے بھی جمعرات کو کہا کہ عالمی سفر پھر سے شروع کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دیگر آپشن پر غور و خوض کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب: سفری پابندی میں ایک ہفتے کی توسیع

قابلِ ذکر ہے کہ بدھ کے روز میڈیا میں اس طرح کی خبریں آئی تھیں کہ امریکہ غیر ملکی مسافروں کی کووڈ ٹیکہ کاری کو لازم کرنے کا ایک منصوبہ بنارہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.