یوروپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ٹویٹ کر کے کہا کہ میرے برطانوی دوستوں کے لیے یوروپی یونین 27 نے باضابطہ طور پر توسیع کی ہے اور یہ توسیع آخری ہوسکتی ہے۔ براہ کرم اس وقت کا بہترین استعمال کریں۔ میں بھی آپ کو الوداع کہنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا مشن یہاں ختم ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ بیلجیئم کے سابق وزیر اعظم چارلس مشیل آئندہ ماہ ٹسک کی جگہ یوروپی کونسل کے صدر بننے والے ہیں۔
مزید پڑھیں: بریگزٹ: برطانیہ میں عام انتخابات کی منظوری
یوروپی یونین کے رہنماؤں نے پیر کے روز بریکزٹ عمل میں تین ماہ کی توسیع کے لیے برطانیہ کی درخواست کو منظور کرلیا جس کا مطلب یہ ہے کہ گذشتہ آخری تاریخ کے مطابق ملک جمعرات کو اس بلاک کو نہیں چھوڑے گا۔
ٹسک نے کہا تھا کہ بلاک کے باقی 27 رہنماؤں نے 31 جنوری 2020 تک توسیع میں اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ برطانوی قانون سازوں نے منگل کو برطانیہ میں عام انتخابات کے حق میں ووٹ دیا، جس سے 12 دسمبر کو ملک کے یوروپی یونین سے نئی ڈیڈ لائن پر روانگی کے ہفتہ قبل انتخابات ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔