جر من کا رونکلی سرکس کا شمار یورپ کے سب سے بڑے سرکس میں ہوتا ہے، جسے اب تکنیکی آلات سے لیس کر کےدنیا کا پہلا ہولوگرام ٹکنالوجی والا سرکس بنا دیا گیا ہے۔
اس سرکس کے اندر ڈیجیٹل پروجیکٹ کا خاص استعمال کیا گیا ہے جس کے ذریعے سے اصل جانوروں کو ایک بناوٹی شکل وصورت میں دکھایا جارہا ہے۔
اس ہولوگرام تکنیک کے ذریعے سے گھوڑوں کو ڈیجیٹل کرکے انہیں ایک الگ ڈھنگ سے بنایا گیا ہے، جس سے وہ اصل کے بجائے مصنوعی نظر آرہے ہیں۔
ناظرین نے بھی اس تکنیک کو خوب سراہا ہے،اور اس بات کی امید کی ہے کہ دن بہ دن اس تکنیک کو اور ترقی ملے گی۔
ہولوگرام تکنیک کا استعمال کر کے زندہ جانوروں کو مصنوعی شکل میں تبدیل کر دینا ہی لوگوں کی دلچسپی کا اصل سبب ہے۔
سرکس کو اس طرح کے تکنیکی آلات سے جوڑ کر یقینا اسے اور بھی بہتر بنا نے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس سے اس کے شاندار مستقبل کی بھی امید کی جا سکتی ہے۔