سولہ مرتبہ گرینڈ سیلم چیمپیئن جوکووچ ان دنوں جاپان اوپن ٹینس چیمپیئن شپ کیلئے ٹوکیو میں موجود ہیں۔ انھوں نے گذشتہ روز صبح کے پریکٹس سیشن میں سومو رنگ کا رخ کیا، جہاں پر نہ صرف ریسلرز کے ساتھ پریکٹس کی بلکہ ایک سومو ریسلر سے فائٹ بھی کرنی چاہی۔
بعد ازاں ان کا مذاقاً کہنا تھا کہ میرے جسم کی ساخت سومو کیلئے تھوڑی کم ہے، چند مزید کلو وزن بڑھا کر میں ان سے مقابلہ کرپاؤں گا۔