ETV Bharat / international

نیوزی لینڈ: ملازمین کے لئے 10 دنوں کی 'بیماری کی چھٹی' کا قانون نافذ

نئے ملازمین چھ ماہ ملازمت میں رہنے کے بعد کم از کم 10 دنوں کی بیماری کی چھٹی لے سکیں گے۔

ten days sick leave law for employees in new zealand

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 5:10 PM IST

نیوزی لینڈ میں کام کرنے والے ملازمین کم سے کم 10 دنوں کی بیماری کی چھٹی (بیمار پڑنے پر ملنے والی چھٹی) دینے کا قانون ہفتہ کے روز سے نافذ ہوگیا۔ یہ اطلاع نیوزی لینڈ کے کام کے مقامات کے روابط و سلامتی کے وزیر مائیکل ووڈ نے دی ہے۔ اس نئے قانون سے کاروبار اور ملازمین دونوں کو فائدہ ہوگا۔

مائیکل ووڈ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ "اس اقدام کا مقصد شہریوں اور کام کے مقامات کو صحت مند رکھنے میں مدد کرنا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ "کووڈ-19 کےبحران میں ہم نے دیکھا ہے کہ جب آپ بیمار ہوجائیں تو گھر میں رہنا کتنا ضروری ہے۔ لوگوں کو کم از کم 10 دنوں کی رخصت دے کر ہم ان کی مدد کرنے میں اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کر رہے ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند اور آرام سے کام کرنے والی افرادی قوت سے کاروباروں کی بھی مدد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ سے یہ ثابت ہوا ہے کہ بیمار ہونے پر کام کرنے والے افراد میں کام کرنے کی صلاحیت 20 فیصد کم ہوجاتی ہے اور صحتمند ملازمین تین گنا زیادہ کام کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: نیوزی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ، تصاویری جھلکیاں

مائیکل ووڈ نے کہا کہ نئے ملازمین چھ ماہ ملازمت میں رہنے کے بعد کم از کم 10 دنوں کی بیماری کی رخصت لے سکیں گے۔ اس وقت ملک میں ملازمین سال میں زیادہ سے زیادہ 20 دنوں کی 'بیماری کی چھٹی' لے سکتے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.