ETV Bharat / international

گوٹابایا نے دونوں بھائیوں کو عبوری کابینہ میں جگہ دی - مسٹر راج پکشے

سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے نے جمعہ کو اپنے دونوں بھائیوں کو عبوری حکومت کی کابینہ میں جگہ دی۔

گوٹابایا نے دونوں بھائیوں کو عبوری کابینہ میں جگہ دی
author img

By

Published : Nov 22, 2019, 8:44 PM IST

گوٹابایا نے بڑے بھائی مہندا راج پکشے (74) کو وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ مقرر کیا ہے جبکہ چمال راج پکشے (77) کو کاروبار اور فوڈ سیکورٹی محکمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
صدر راج پکشے نے حلف برداری تقریب کے دوران کہا تھا کہ عبوری حکومت ہے اور وزیر مملکت اگلے ہفتہ مقرر کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مسٹر راج پکشے صدر ہونے کے ناطے وزیر کا عہدہ نہیں سنبھال سکتے کیونکہ وہ کابینہ کے سربراہ ہیں۔

سینئر مارکسی لیڈر دنیش گناوردنا (70) کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ صدر کے ذریعہ موجودہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے تک یہ کابینہ عبوری حکومت کے طورپر کام کاج سنبھالے گی۔

خیال رہے کہ مسٹر راج پکشے نے اپنے نزدیکی حریف سجت پریم داسا کو شکست دیکر صدر کے عہدہ کا الیکشن جیتا تھا اور انہوں نے گزشتہ پیر کو عہدہ اور رازداری کا حلف لیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.