برطانیہ میں اومیکرون کے 426 کیسز میں وائرس کی نئی شکل بی اے ٹو BA.2 variant in UK کی تشخیص ہوئی ہے۔ یو کے کی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔
ایجنسی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ یو کے اومیکرون کی نئی شکل بی اے ٹو New Form of Omicron BA.2 Variant کی زد میں ہے حالانکہ اس کے معاملات کا تناسب اس وقت کم ہے۔
ایجنسی نے کل کہا کہ 17نومبر سے مجموعی طور پر 40 ممالک نے گلوبل انیشیٹیو آن شیئرنگ آل انفلوئنزا ڈیٹا (جی آئی ایس اے آئی ڈی) میں 8,040 نمونے درج کرائے ہیں، جن میں بی اے ٹو کا پھیلاو دیکھا گیا ہے۔
اس وقت یہ طے کرنا ممکن نہیں ہے کہ یہ کہاں سے پیدا ہوا ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ پہلا معاملہ فلپائن میں سامنے آیا تھا اور بیشتر نمونے ڈنمارک (6,411) سے اپ لوڈ کرائے گئے ہیں جبکہ 100سے زیادہ نمونے اپ لوڈ کرنے والے دیگر ممالک میں بھارت(530)، سویڈن (181) اور سنگاپور (127) ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: New Coronavirus Variant Deltacron: اومیکرون کے بعد ایک اور نئے کورونا ویریئنٹ ڈیلٹاکرون کی دستک
ایجنسی کے ڈائرکٹر میرا چند کہا کہ وبا ابھی جاری ہے اور ایسے میں وائرس میں میوٹیشن کے بعد نئے شکلوں کا سامنے آنا فطری ہے۔ فی الحال یہ طے کرنے کے لیے مناسب ثبوت نہیں ہیں کہ اومیکرون کا بی اے ٹو اومیکرون وی اے ون کے مقابلہ میں زیادہ سنگین بیماری کی وجہ بنتا ہے، ڈیٹا حالانکہ محدود ہے اور یو کے ایچ ایس اے اس کی جانچ کر رہی ہے۔
جمعہ کو سامنے آئے بیشتر اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یو کے نے 95,787 کووڈ۔19کیسز درج کیے، جس سے وہاں کورونا کے معاملات کی تعداد 15,709,059ہوگئی اور 288 اموات ہوئی ہیں جس سے اموات کا اعدادو شمار 153,490ہوگیا۔
یو این آئی