اسپین کے وزیراعظم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپین کی خاتون اول بیگونا گومیز کو حال ہی میں میڈیکل جانچ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
حالانکہ وزیراعظم پیڈرو اور ان کی اہلیہ گومیز کی طبیعت ٹھیک بتائی جارہی ہے اور گومیز کو ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسپین میں جمعہ کے روز کرونا وائرس کے 1500 معاملات سامنے آئے تھے اور اس کے بعد سے ہی اسپین، اٹلی کے بعد یورپ کا کرونا سے متاثر ہونے ولا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے، مزید یہ کہ مجموعی طورپر اسپین میں اب تک کرونا کے 5700 معاملات سامنے آچکے ہیں جن میں 183 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔