اسپین میں دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین کے استعمال کے سلسلے میں حکومت نے عمر کی حد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسپین کی وزارت صحت نے ایسٹرازینیکا کی جانب سے تیار کورونا ویکسین کے استعمال کے لیے عمر کی حد کو 55 سال سے بڑھا کر 65 سال کر دیا ہے۔ اب یہ ویکسین ان کے افراد کوبھی دی جا سکے گی جن کی عمر 55 سال سے زیادہ ہے۔
علاوہ ازیں اسپین میں جونسن اینڈ جونسن کی کورونا ویکسین کے استعمال کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اس ویکسین کی محض ایک خوراک کی ہی ضرورت ہوتی ہے۔ کورونا کی یہ چوتھی ویکسین ہے جسے یورپی دوا ریگولیٹری ایجنسی (ای ایم اے) کی منظوری مل چکی ہے۔ اس سے پہلے ای ایم اے نے فائزر/بایواین ٹیک، ماڈرنا اور ایسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین کو منظوری دی تھی۔
(یو این آئی)