اسپین میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 9779 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی یہاں اس سے متاثر مریضوں کی تعداد 439286 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے جمعہ کو اس کی اطلاع دی۔
تعداد کے مطابق اسپین میں پچھلے سات دن میں کورونا وائرس کے 43747 معاملے سامنے آئے ہیں۔اسپین کا میڈریڈ شہر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہان ایک ہفتے میں 13391 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ کتالونیا میں کورونا کے 6103 معاملے سامنے آئے ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ پچھلے ہفتے یہاں کورونا سے 129 اموات ہوئی ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد 29011 ہوگئی ہے۔