ETV Bharat / international

Forced Landing in Russia: روس میں چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 8:04 PM IST

مغربی سائبیریا کے ٹومسک خطے میں این -28 طیارہ کے لاپتہ ہونے کے فوراً بعد ہی ریسکیو ہیلی کاپٹروں نے اسے ایک کھیت میں دیکھا۔

Small plane makes forced landing in Russia: All aboard safe

ایک چھوٹے روسی مسافر طیارہ کو انجن میں خرابی کے بعد جمعہ کے روز روس کے سائبیریا میں ہنگامی لینڈنگ کرانی پڑی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ طیارے پر سوار تمام 19 مسافر اور عملہ کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

مغربی سائبیریا کے ٹومسک خطے میں این -28 طیارہ کے لاپتہ ہونے کے فوراً بعد ہی ریسکیو ہیلی کاپٹروں نے اسے ایک کھیت میں پڑا دیکھا۔

ہنگامی عہدیداروں نے بتایا کہ مسافروں اور عملے کو کسی قسم کی شدید چوٹیں نہیں آئیں اور انہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ٹمسک شہر لایا جارہا ہے۔

روسی نیوز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے دو انجنوں میں سے ایک انجن ناکام ہونے کے بعد کریو نے ہیلی کاپٹر کی ہنگائی لینڈنگ کرائی۔

این -28 ایک کم فاصلے کے لئے استعمال ہونے والا ہیلی کاپٹر ہے، جسے روس اور دوسرے ممالک میں سوویت ڈیزائن کردہ ٹربوپروپ کی مدد سے اڑایا جاتا ہے۔

یہ طیارہ مقامی سیلا ایئر لائن کا ہے جو کیڈرووائے شہر سے ٹمسک جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کے اسکول میں فائرنگ، 7 طلبا ہلاک

طیارے کے لاپتہ ہونے سے پہلے فلائٹ عملے نے کسی قسم کی پریشانی کی اطلاع نہیں دی تھی لیکن طیارے کا ہنگامی بیکن پرواز کے دوران چالو ہو گیا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ طیارے کی ہنگائی لینڈنگ کرائی گئی یا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.