فرانس کے وزارت داخلہ نے سوشل ںیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پولیس، حملہ آور کو پکڑنے کے لیے چھاپے ماری کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'فائرنگ کے واقعے کے بعد ملک بھر کی عبادت گاہوں کے ارد گرد سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں'۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق دونوں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جبکےان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مبینہ حملہ آور گاڑی کے ذریعے جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔
قابل غور ہے کہ گذشتہ عرصے میں عالمی سطح پر مسلم مخالف حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور ان کے عنادت گاہوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
رواں برس 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں ہونے والے حملے میں افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے حملوں کو 'دہشت گردی' قرار دیا تھا۔