ETV Bharat / international

جلد ہی سربیا میں بالی ووڈ کی شوٹنگ ہوگی: سربیا سفیر - انڈو سربیا فلم اینڈ کلچرل فورم کے صدر ڈاکٹر سندیپ ماروا

بھارت میں سربیا کے سفیر سینیسا پیوک نے کہا کہ جلد ہی بالی ووڈ کی ایک اور کمرشل فلم کی شوٹنگ سربیا میں کی جائے گی۔ جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

بھارت میں سربیا کے سفیر سینیسا پیوک
بھارت میں سربیا کے سفیر سینیسا پیوک
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 7:24 PM IST

انٹرنیشنل چیمبر آف میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور انڈو سربیا فلم اینڈ کلچرل فورم کے صدر ڈاکٹر سندیپ ماروا نے سربیا پر منعقدہ ایک ویبینار کے دوران کہا کہ سربیا ایک ایسا ملک ہے جو ہمیشہ سے ہی امن اور مثبت سوچ کے لئے جانا جاتا ہے، لہذا ہم نے دونوں ممالک کے درمیان عوام کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے سربیا کے سفارت خانے کے اشتراک سے انڈو سربیا فلم اور ثقافتی فورم کا آغاز کیا، جو اب بہت بہتر کام کر رہا ہے۔

اس موقع پر ہندوستان میں سربیا کے سفیر سینیسا پیوک نے کہا کہ یہ ویبنار ہمارے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ سربیا سیاحت کے علاوہ تعلیم ، فلم اور ٹیلی ویژن کے کاروبار، اسپورٹ، آرٹس اور ثقافت کے شعبوں کے ذریعہ ہندوستان کے بہت قریب آیا ہے۔ میں ڈاکٹر سندیپ ماروا کا ہندوستان میں سربیا کی تشہیر اور حمایت کرنے پر ان کا مشکور ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سربیا کی ہندوستانی برآمدات میں دواسازی اور کیمیائی مصنوعات، سوتی دھاگے اور ٹیکسٹائل ، ریڈی میڈ گارمنٹس اور جوتے ، دھاتیں ، آئرن اور اسٹیل کی مصنوعات، کھانا پکانے کا تیل، کافی، تل اور پلاسٹک کی مصنوعات شامل ہیں۔ اب ہم مل کر تخلیقی صنعتوں کو بھی فروغ دے سکتے ہیں۔ جلد ہی بالی ووڈ کی ایک اور کمرشل فلم کی شوٹنگ سربیا میں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:اٹلی میں کووڈ کی تمام پابندیاں ختم

اس ویبینار میں مختلف شعبوں کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.