اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے میانمار میں مظالم کے شکار روہنگیا برادری کے لوگوں کو پناہ دینے پر بنگلہ دیش کی ستائش کی ہے۔
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن کے نئے برس کے پیغام کے جواب میں مسٹر گوٹریس کے لکھے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہے اور وہ روہنگیا بحران کے اجتماعی حل کے لیے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر جو بائیڈن کا پیر کو خارجہ پالیسی پر خطاب متوقع
خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالمومن نے اپنے خط میں روہنگیا بحران کے مستقل حل اور حوالگی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے زیادہ فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔
مسٹر گوٹریس نے اقوام متحدہ کی توقعات کی حمایت کرنے پر بنگلہ دیش کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور میانمار میں اپنے خصوصی ایلچی کے ساتھ بنگلہ دیش سے روہنگیا بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی امداد بڑھانے کے لیے جاری تعاون پر زور دیا۔
یو این آئی