جرمنی کے اسپیگل انٹرنیشنل کے ساتھ ایک انٹرویو میں چینل ون ٹیلی ویژن کی مدیر مرینا اوویاسنی کووا نے کہا،’’میں اپنا ملک نہیں چھوڑنا چاہتی۔میں ایک محب وطن ہوں اور میرا بیٹا اس سے بھی بڑا محب وطن ہے۔ہم یقینی طور پر ایسا نہیں کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کہیں منتقل ہونا چاہتے ہیں۔‘‘Russian TV Journalist Quits Job
روسی صحافی لائیو براڈکاسٹ کے دوران سیٹ پر تختیاں پکڑے ہوئے تھی جس پر لکھا تھا ’جنگ بند کرو، جنگ نہیں ہونی چاہئے‘۔Russia TV protester Marina quits
وہ ایک تختی پکڑے ہوئی تھیں جس پر لکھا تھا ،’’تشہیر پر یقین نہ کریں۔وہ یہاں آپ سے جھوٹ بول رہے ہیں۔روسی جنگ کے خلاف ہیں۔‘‘
بعد میں خاتون صحافی کو گرفتار کر لیا گیا اور ماسکو کی عدالت نے اس پر 30 ہزار روبل کا جرمانہ لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: روسی چینل کے ملازمین لائیو شو کے دوران مستعفی
فرانس 24 کے مطابق، وہ روسی سرکاری ٹیلی ویژن سے ملازمت چھوڑ رہی ہیں۔ دو چھوٹے بچوں کی ماں صحافی نے کہا کہ اس کے بیٹے نے سوچا کہ اس نے اپنی مخالفت کے ساتھ ان کے کنبے کی زندگی کو بحران میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’لیکن میں نے انہیں سمجھایا کہ زندگی میں آپ کو ردعمل دینا ہوگا اور ایسے فیصلے لینے ہوں گے جو اکثر بہت مشکل ہوتے ہیں۔‘‘
صحافی نے کہا، ’’سب سے بڑھ کر ہمیں اس برادرانہ جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔ ہمیں اس پاگل پن کو روکنا چاہیے اس سے پہلے کہ یہ ایٹمی جنگ جیسی کسی چیز تک پہنچ جائے۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ جب میرا بیٹا تھوڑا بڑا ہوگا تو وہ میرے اشاروں کو سمجھ سکے گا۔
یو این آئی