ETV Bharat / international

اجیت ڈوبھال کی روسی ہم منصب سے ملاقات

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے بدھ کو نئی دہلی میں روس کے قومی سلامتی کے مشیر نکولائی پتروشیف سے ملاقات کی۔ یہ اجلاس افغان بحران کے درمیان بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔ نکولائی پتروشیف این ایس اے اجیت ڈوبھال کی دعوت پر بھارت آئے ہوئے ہیں۔

russian nsa nikolai patrushev met ajit doval in delhi
اجیت ڈوال کی روسی ہم منصب سے ملاقات
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 1:59 PM IST

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے بدھ کو نئی دہلی میں اپنے روسی ہم منصب نکولائی پتروشیف سے ملاقات کی۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان وفد کی سطح پر ایک میٹنگ بھی ہوئی، جس میں مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی این ایس اے نیکولائی بھارتی وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر اور وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔

بھارت اور روس کے درمیان قومی سلامتی کے مشیروں کے اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چین اور پاکستان سے متعلق امور کے علاوہ افغانستان میں خراب سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارت اور روس کے قومی سلامتی کے مشیر کے وفد درمیان اجلاس

یہ اجلاس افغان بحران کے درمیان بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد بھارت بڑے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ روس کے اعلیٰ سکیورٹی حکام کے ساتھ بات چیت بھی اسی قسط میں ایک کڑی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں ایک بہت بڑا انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ جہاں بھارت نے افغان بحران پر 'انتظار کرو اور دیکھو' کی حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہیں، وہیں بھارت روس کے ساتھ افغانستان پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

امریکہ اور روس کا طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار

دونوں ممالک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے فریم ورک اور افغانستان کے بارے میں اس کے ورکنگ گروپ کے تحت بھی تعاون کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادی میر پوتن نے 24 اگست کو فون پر افغانستان کے بحران پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

پی ایم مودی اور یوتن کے درمیان بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے جنگ زدہ افغانستان میں امن اور استحکام کے قیام پر زور دیا تھا تاکہ پورے خطے میں سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس سے قبل اپریل میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے دہلی کا دورہ کیا تھا لیکن وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.