آرمنیا اور آذربائی جان کے درمیان جاری جنگ میں داخلہ لینے کے بعد روس کے ایک ہیلی کاپٹر پر میزائل حملہ کرکے تباہ کردیا جس میں دو کرو کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔
پیر کو آرمنیا کے یرسخ گاؤں کے علاقے میں ایک روسی طیارہ ایم آئی 24 کو نامعلوم گروپوں نے زمین پرمارگرایا۔ اس حملے میں ہیلی کاپٹر کرو کے دو ارکان کی موت ہوگئی۔ وہیں ایک دیگر سنگین طور سے زخمی ہے۔ اسے اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ طیارہ کے ایک میزائل سے ٹکرانے کے بعد توازن کھودینے سے یہ حادثہ ہوا۔ جس وقت ہیلی کاپٹر پر نشانہ لگایا گیا تھا۔ اس وقت وہ آرمنیا کے علاقہ میں واقع روس کے 102 ویں ملٹری بیس کی سکیورٹی میں لگا تھا۔
روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے دو کرو میمبرس کی ایک حملے میں موت ہوگئی وہیں ایک دیگر بری طرح سے زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ روسی ہیلی کاپٹر پر حملہ کرنے والوں کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔