روس میں ایک ویب سائٹ کی نیوز ایڈیٹر ارینا سلاوینا نے وزارتِ داخلہ کی عمارت کے سامنے نزنی نوگوروڈ کے شہر میں خود سوزی کر لی۔
اس سے قبل ارینا نے فیس بک پر لکھا تھا کہ' میں چاہتی ہوں آپ میری موت کے لیے روسی فیڈریشن کو مورد الزام ٹھہرائیں'۔
سلاوینا نے کہا تھا کہ پولیس نے جمہوریت کے حامی گروپ اوپن رشیہ سے متعلق مواد کی تلاش میں ان کے فلیٹ کی تلاشی لی اور ان کا کمپیوٹر و ڈیٹا ضبط کر لیا۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ارینا سلاوینا کی موت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم فلیٹ کی تلاشی سے متعلق صحافی کے دعوے سے انکار کیا ہے۔
جلتے ویڈیو میں ایک شخص آگ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن خاتون اس شخص کو خود سے دور کرتے ہوئے بینچ سے اٹھ کھڑی ہو جاتی ہے۔ اور بالآخر وہ زمین پر گر جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ روس میں میڈیا اور انٹرنیٹ قوانین پر سختی کی ایک نئی لہر سامنے آئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ حکومت اپنے ناقدین کو خاموش کرنے کے لیے ان قوانین کا استعمال کرسکتی ہے۔