ETV Bharat / international

Russia Attacks Ukraine: یوکرینی صدر نے کہا، میں دشمنوں کا پہلا ہدف - یوکرین بحران

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے انہیں خاص طور پر اپنا نشانہ بنایا ہے۔ وہ ملک کے سربراہ کو نشانہ بنا کر یوکرین کو سیاسی طور پر تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ Russia Attacks Ukraine

Ukrainian president
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی
author img

By

Published : Feb 25, 2022, 3:43 PM IST

یوکرینی صدر زیلنسکی نے جمعہ کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا، "ہماری معلومات کے مطابق، دشمن نے مجھے پہلے نمبر پر اور میرے خاندان کو نمبر دو کے طور پر نشانہ بنایا ہے۔ Russia Attacks Ukraine

وہ ملک کے سربراہ کو نشانہ بنا کر یوکرین کو سیاسی طور پر تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس اطلاع ہے کہ دشمن گروہ کیف میں داخل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے روسی جارحیت کو چیلنج کرنے کے لیے ایک مکمل دفاعی فوجی مہم کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ موبلائزیشن 90 دن تک جاری رہے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ ان کے ملک پر روسی حملے میں اب تک 137 شہری اور فوجی اہلکار ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia Attacks Ukraine: یوکرین روس جنگ کے متعلق اہم اپڈیٹس

وہیں، یوکرین کے خلاف جاری روسی کارروائی کے درمیان یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جنگ روکنے کے لیے بات چیت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جلد یا دیر مذاکرات شروع ہوں گے۔

یوکرین کے صدر نے ایک پیغام میں کہا کہ روس کو ہم سے بات کرنی ہوگی اور ہمیں بتانا ہوگا کہ جنگ کیسے ختم کی جائے لیکن جتنی جلدی بات چیت شروع ہوگی، نقصان اتنا ہی کم ہوگا۔

courtesy tweeter
بشکریہ یوکرینی صدر ٹویٹ

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ یوکرین میں کیا ہو رہا ہے اور انہوں نے واضح کیا کہ روس کے خلاف جو پابندیاں لگائی جا رہی ہیں وہ کافی نہیں ہیں۔

دریں اثناء، یوکرینی صدر نے بخارسٹ نائن گروپ سے فوجی مدد دینے اور روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

NATO on Russia's Military Action: یوکرین پر روسی فوجی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی

زیلنسکی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم اپنی خودمختاری اور اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے لیکن اس کے لیے ہمیں دوسرے ممالک کی مدد درکار ہے۔

اس معاملے پر پولینڈ کے صدر کے ساتھ بات چیت کے بعد، میں بخارسٹ نائن گروپ کے ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمیں فوجی امداد دیں اور روس پر دباؤ ڈالنے کے لیے موثر پابندیاں لگائیں۔ ہم مل کر روس کو مذاکرات پر مجبور کر سکتے ہیں۔ ہمیں جنگ کے خلاف اتحاد کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.